ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مون سون سسٹم آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 25اگست سے پنجاب میں بھی مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاول پور ڈویژن میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
Load/Hide Comments