لبنان کے شہروں پرحملے

لبنان کے متعدد شہروں پر اسرائیل کے فضائی حملے ،8افراد شہید

ویب ڈیسک: جنوبی لبنان کے متعدد شہروں پر کیے گئے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فضائی حملے کئے گئے جن میں 8افراد شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے متعدد شہروں میں کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے ایک سیل کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 8 افراد شہید ہوئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر متعدد راکٹوں اور ڈرونز سے حملے کیے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آباد کار بستیوں کو بھی نشانہ بنایا۔
ادھر یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں یونانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔
حوثی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی پر جہاز کو نشانہ بنایا ۔
اس کے علاوہ غزہ میں جارحانہ کارروائیوں کے دوران صیہونی فوج نے مسجد میں گھس کر قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کردیے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قرآن پاک کی توہین پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: پیپلزپارٹی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے پرقاتلانہ حملہ