نند اوربھاوج کی جنگ

نند اوربھاوج کے درمیان پارٹی پر قبضے کی جنگ جاری ہے ،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نند اور باوج کے درمیان پارٹی پر قبضے کی جنگ جاری ہے ۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب آپ تین میں ہیں نہ 13 میں، آپ کو بشری بیگم جانتی ہیں نہ ہی علیمہ خان۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان لڑائی نکاح کے فورا بعد سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر صاحب آپ کو یاد ہے نون میں سے شین نکالنے والا ایک بازی گر 40 دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلی کی پرفارمنس قوم کو بتائیں، علی امین گنڈاپور ٹی وی سکرینوں پر بغلیں بجاتے بند کمروں میں پاں پکڑتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کیلئے آپ کو دوبارہ جنم لینا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی