سرکاری جامعات کی زمینیں

سرکاری جامعات کی زمینیں فروخت نہیں ہونے دیں گے ،حمایت اللہ مایار

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جامعات کی اراضی فروخت کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صورت سرکاری جامعات کی زمینیں فروخت نہیں ہونے دیں گے ۔
اس سلسلے میں ایک وائرل ویڈیو میں مئیر مردان حمایت اللہ مایار خبردار کررہے ہیں کہ اگر کسی نے جامعات کی زمینیں خریدنے کی کوشش کی تو اس کا گھر مسمار کریں گے ۔
مئیر مردان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے جامعات کی زمینیں خریدنے کی کوشش کی زمینیں خریدنے والوں کے پیچھے بندوق اور ڈنڈے لے کر جائیں گے ۔
حمایت اللہ مایار نے واضح کیا کہ اگر اس سلسلے میں لڑائی یا موت بھی بیچ میں آئے تو بھی ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
میئر مردان کا کہنا تھا کہ مردان کے بچوں کا مستقبل ہم کسی کو فروخت کرنے نہیں دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  ماحولیاتی آلودگی:خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیمی نصاب میں مواد شامل کرنے کافیصلہ