حمایت مایار اور ان کی پارٹی

حمایت مایار اور ان کی پارٹی نے ہی گندگی پھیلائی ہوئی ہے،مینا خان آفریدی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برئے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے میئر مردان کے ببیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمایت اللہ مایار اور ان کی پارٹی نے ہی ساری گندگی پھیلائی ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اپنے بیان میں حمایت اللہ مایار اور ان کی پارٹی کی غنڈ ہ گردی کے نتیجے میں صوبے کا یہ حال ہے ،میئر مردان بد معاشی نہ کریں اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے یہ زمینیں 28روپے فی مرلہ خریدی تھیں ؟زمینیں خریدیں لیکن مالکان کو صرف 2 فیصد ادائیگی کی۔
مینا خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مردان میں 36ہزار کنال سرکاری زمین تھی تو اے این پی نے اور زمین کیوں خریدی؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ مزید زمینیں خریدنے کے بجائے سرکاری زمین پر جامعات بنانے کو ترجیح دی جانی چاہئے تھی ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق