تشدد سے نوجوان جاں بحق

ایبٹ آباد میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ،لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے تدفین سے انکار کردیا ۔
واقعہ بچوں کے پتنگ اڑانے پر تلخ کلامی کے نتیجے میں پیش آیا جس پر چچا بھتیجے پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔
تشدد سے شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔
لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک نعش کی تدفین نہیں کریں گے ۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ ملزمان نے مقتول محبوب پر آہنی راڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔
لواحقین کے مطابق پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثے کے فریقین میں معاملات طے ،حلف نامے تیار