ویب ڈیسک: ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل نے خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا ۔
گرفتارملزم نے واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
ملزم نے متاثرہ کی ویڈیوز ایڈیٹ کرکے متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بھیجیں جبکہ ملزم شکایت کنندہ کا سابق شوہر ہے ۔
شکایت کنندہ کے مطابق ملزم کئی ماہ سے بلیک میل بھی کر رہا تھاجبکہ مزید تصاویر وائرل کرنے کے حوالے سے بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجتا رہا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کے زیر استعمال واٹس ایپ اکاونٹ، قابل اعتراض مواد اور پیغامات بھی برآمدکرکے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments