ویب ڈیسک: سوات میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2بچے شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ اسوگے میں پیش آیا ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچوں کو کہیں سے ہینڈگرنیڈ ملا جوکہ کھیل کود کے دوران اچانک پھٹ گیا جس کی زد میں آکردو بچے شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طورپر کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Load/Hide Comments