ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتفاق

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ملکی استحکام کی خاطر ملکرچلنے پراتفاق

ویب ڈیسک: مرکز میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی استحکام کی خاطر مل کر چلنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔
اس سلسلے میں گورنر ہائوس لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدہ پر مشاورت تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ وار عملدرآمد کرنے پر اتفاق جبکہ کچھ نکات پر عملدرآمد فوری اور باقی نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفاق پایا گیا ہے۔
اجلاس میں قانون سازی ،بجٹ اور پالیسیوں پر پیپلز پارٹی کوقبل از وقت اعتماد میں لینے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
دونوں جماعتوں نے ملک کے استحکام کی خاطر آئندہ بھی مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے جیتنے والے اضلاع میں مرضی کے افسران تعینات ہونگے ،پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
دونوں جماعتوں کے رہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اراکین کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل،پروڈکشن آرڈرجاری