ویب ڈیسک: چہلم امام حسین علیہ اسلام وشہدائے کربلا کے سلسلے میں آج ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس نکالے جائیں گے۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں چہلم امام حسین علیہ اسلام وشہدائے کربلا انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا، اس سلسلے میں آج ملک بھر میں مجالس عزا منعقد ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ جلوش بھی برآمد ہوں گے۔
پشاور میں چہلم شہدائے ک ربلا معلیٰ کا سلسلے میں مجلس عزا اور اس کے بعد جلوس مرکزی و قدیمی امام بارگاہ اخوند آباد سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ اخوند آباد ہی میں اختتام پذیر ہوگا۔
لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ہوگا، کراچی میں چہلم امام حسین علیہ اسلام کا مرکزی جلوس نشتر روڈ سے نکالا جائے گا اور امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔ کوئٹہ میں مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا۔
چہلم شہدائے کربلا معلیٰ کے حوالے سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مقررہ راستوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔
پشاور پولیس نے چہلم امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کیلئے سیکیورٹی پلان شکیل دیدیا، تشکیل دیئے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فرائض انجام دے گی جن میں افسران بھِی شامل ہونگے۔
اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر تمام جلوسوں کے گزر گاہوں کو بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔
خصوصی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو کارڈز جاری کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کو روکا جا سکے، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر میں بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ کراچی میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ صبح 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments