عمران خان کی مبینہ سہولت کاری

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری، مزید 3 افسران اڈیالہ جیل کا تبادلہ

ویب ڈیسک: عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام پر مزید 3 افسران اڈیالہ جیل کا تبادلہ کر دیا گیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد سے اڈیالہ جیل افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ تعینات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آفتاب احمد کا تبادلہ پنجاب سٹاف ٹریننگ کالج کر دیا گیا۔
لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کا تبادلہ بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہراقبال اسلم کا تبادلہ ڈیرہ غازی خان کر دیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اس سلسلے میں تینوں افسران کے ٹرانفرسفر کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی