کوئٹہ میں مسلح‌ کارروائی

کوئٹہ میں مسلح‌ کارروائی، 23 مسافر گاڑیوں سے اتار کرقتل

ویب ڈیسک: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح‌ کارروائی کی گئی جس میں‌ 23 مسافر گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیئے گئے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ کوئٹہ میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں پیش آیا۔


پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرکوں اور مسافر بسوں میں سار تمام افراد کو گاڑیوں سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ بسوں اور ٹرکوں میں سوار پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے بتایا کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر گاڑیوں سے مسافر اتارے اور انہیں‌قتل کیا۔
ان کا کہا تھا کہ اس کارروائی کے دوران مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے مسافروں کو ٹرکوں اور بسوں سے اتارا اور پھر انہیں نشانہ بنایا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور لیویز نے کوئک رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح‌ کارروائی 23 مسافر گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیئے گئے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ کوئٹہ میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو مغلوب کرنے کی پوری کوشش کی جاری ہے، سلمان اکرم