ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال ہوگیا، 9 مئی کے مجرموں کیخلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ یہاں ایک اور 9 مئی کا پراپیگنڈا کیا جانے لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے بیانیے ملک مخالف ہیں، حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں، بشریٰ بی بی اور سپرنٹنڈنٹ جیل کی گفتگو جو سامنے آئی ہے سراسر گمراہ کن ہے، سابق وزیراعظم کو کوئی زہر دے رہا ہے نہ ہی سپرنٹنڈنٹ سے کوئی گفتگو ہوئی ہے، جھوٹا بیانیہ بنا کر ایک اور 9 مئی کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بزدار نمبر ٹو ہیں جبکہ جلسہ کے التوا میں سواتی صاحب اچانک کہاں سے آگئے؟ اس حوالے سے شکوک و شبہات جنم لے رہی ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی ماحول میں گرما گرمی چلتی رہتی ہے۔
جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس التواء کے بعد بشریٰ بی بی اور دیگر رہنماؤں کی گفتگو سامنے آئی ہے، اس گفتگو نے ملک سے خلوص پر بہت بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ان کا اس ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا ارادہ تھا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال ہوگیا، 9 مئی کے مجرموں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کی منسوخی کے بعد سابق خاتون اول اور دیگر رہنماوں کی گفتگو نے ملکی
Load/Hide Comments