پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد

قلات فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رات سے قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد اور پولیس میں جھڑپیں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ واقعات سے پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت 4 لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق