ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے عوام کیلئے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے یہ یکم ستمبر سے پیٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس مشکل ترین دور میں حکومت کی جانب سے عوام کیلئے یکم ستمبر سے پیٹرول سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اوگرا اور آئل مارکیٹ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے تمام امور منطقی انجام تک پہنچانے کی بھرپور تیاری کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کے سلسلے میں یکم ستمبر سے پٹرول 5 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 79 بیرل تک آچکی ہے، اس کا اثر لازمی بات ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر آئے گا، 30اگست تک عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
رواں ماہ کی آختی تاریخ 31 اگست کو پٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی سمری وفاق کو بھجوائی جائے گی۔
بعد ازاں وزیر خزانہ قائد ایوان وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
اس سے قبل بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا تھا ، اب کی بار ریلیف سے عوام کو مزید سکھ کا سانس لینے کا موقع ملے گا. پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم اس لئیے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت گر گئی ہے.
Load/Hide Comments