اداکار عفان وحید کا کہنا ہے کہ عمر بڑھتی ہے تو بوڑھا کہا جاتا ہے اور چہرہ اچھا کراؤ تو کہتے ہیں پلاسٹک سرجری کروالی۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکار عفان وحید نے اداکاروں کو بوڑھا کہنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہرانسان کو بوڑھا ہونا ہوتا ہے۔ سدا بہار جوان کوئی نہیں رہتا۔ کوئی اداکار یا اداکارہ جب میجور ہوتا ہے اور ان کی عمر بڑھتی ہے تو بوڑھا ہونے کے طعنے دئیے جاتے ہیں۔ جب کوئی خوبصورت رہنے کے لیے کچھ کرواتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروا لی۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں اور اکثر کمنٹس سیکشن کو بند کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی ٹرولنگ دیکھ کر ڈپریشن ہوتا ہے اس لیے سوشل میڈیا پر زیادہ توجہ نہیں دیتا۔ اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید ہونا چاہئیے اور حدود میں رہتے ہوئے ہر چیز کی جاتی ہے لیکن معاشرے میں اب کوئی حدود ہی نہیں رہیں۔
Load/Hide Comments