ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع بولان میں 6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بولان سے ملنے والی 6 لاشوں میں سے 2 لاشیں تباہ شدہ برج کے نیچے دبی ہوئی ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق باقی کی 4 لاشیں قومی شاہراہ سے کول پور کے مقام پر برآمد ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کول پور سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
یاد رہے بلوچستان کے ضلع بولان میں 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ درۂ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دھماکا بھی کیا گیا ہے۔
پولیس کا اس دھماکے کے حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دوزان ریلوے پل زمین بوس ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں پولیس کو ملنے والی 6 لاشوں میں سے 2 لاشیں تباہ شدہ برج کے نیچے دبی ہوئی ملی ہیں۔
اس سے قبل بھی بلوچستان میںقانون شکنی کے واقعات ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میںکافی خوف و ہراس پایا جانے لگا ہے.
Load/Hide Comments