ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں دھماکہ سے 4 افراد شہید جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی تحصیل زرمک کے بازار میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھِ اطلاعات ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کے بازار میں ہونے والے بم دھماکے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی 10 تا 15 افراد کو فوری طور پر کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او روحان زیب کے مطابق شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں دھماکہ ہوا ہے جس سے چار عام شہری موقع پر شہید ہو گئے۔ انہوں نے 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی۔
ڈی پی او ذرائع نے تبایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر رزمک ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان میں 6 شدید زخمیوں کو بنوں ریفر کر دیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکہ حکومت کے حمایت یافتہ رہنماء پر ہوا مگر وہ بچ نکلے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اس دھماکہ کے ساتھ ہی آس پاس کا سارا علاقہ لرز اٹھا.
Load/Hide Comments