ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محمد عاصم خان صدر پشاور ریجن مقرر کر دیئے گئے، سابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش کو جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بحال رکھا گیا ہے. اس دوران نئی تقرریوں کے نوٹیفیکشنز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغرخان نے صوبائی صدر وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی منظوری سے پشاور ریجن اور ضلع بھر میں نئی تقرریوں کے نوٹیفیکشنز جاری کر دیئے۔
پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور صوابی کے اضلاع پر مشتمل پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کی جگہ سابق ضلع ناظم محمد عاصم خان مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
ان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری کے عہدے ہر برقرار رکھے گئے ہیں۔
ضلع پشاور کی صدارت ارباب شیر علی کی جگہ عرفان سلیم کو دے دی گئی ہے جبکہ ملک شہاب ایڈوکیٹ کو ضلع پشاور کا جنرل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پشاور ریجن کی صدارت محمد عاصم خان کے حوالے کر دی گئی ہے. اس دوران نئی تقرریوں کے نوٹیفیکشنز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments