4abb0abaf0e4d5aee79820a3ec039ab020190829135908

افغان پناہ گزینوں کے بارے میں پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی:دفتر خارجہ

پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی کے40 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس ماہ کی سترہ اور اٹھارہ تاریخ کوپاکستان میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کانفرنس کاافتتاح کریں گے۔کانفرنس میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپوگرینڈی دنیا بھر سے 20 ممالک اور پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے وزراء اور سینئر حکام شرکت کریںگے۔اقوام متحدہ ترقیاتی بنکوں سول سوسائٹی اور نجی شعبے سے اعلیٰ سطح پر شرکت متوقع ہے۔کانفرنس میں افغان پناہ گزینوں کی40 سال طویل حالت زار میں اہم پیش رفتوں اور سنگ میل کی نشاندہی کی جائے گی ۔کانفرنس میں مسائل کی نشاندہی بھی کی جائے گی اور پناہ گزینوں کی افغانستان میںر ضاکارانہ اورباوقارواپسی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر