محمود عباس وفد کے ہمراہ سعودی

فلسطینی صدر محمود عباس وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: فلسطینی صدر محمود عباس وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنطنے پر ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کیا۔
محمود عباس کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی شیڈول ہے جس میں غزہ کی تازہ صورتحال زیربحث آئے گی۔
فلسطین میں غیر مقیم سعودی سفیر اور یروشلم میں قونصل جنرل نایف بن بندر السدیری، مملکت میں فلسطینی سفیر باسم الاغا اور رائل پروٹوکول کے انڈر سیکرٹری فہد الصھیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی ،پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے