ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلوچستان شہداء کیلئے 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے، صوبائی حکومت بھرپور طریقے سے ان دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بلوچستان شہداء کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے شہداء پیکج کا اعلان کر دیا۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی حکومت نے دہشت گردی پر رنج و غم کا اظہار کرنے کے ساتھ ان دہشت گردی واقعات کی بھرپور مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام ایسے واقعات اور رنج و الم سے بخوبی واقف ہیں، صوبائی حکومت ان واقعات میں شہید ہونے والے لواحقین سے ہمدردی رکھتی ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جس میں پانچ افراد جان بحق ہوئے ہیں، ان جاں بحق افراد کے لیے بھی صوبائی حکومت کی جانب سے شہداء پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلوچستان اور شمالی وزیرستان کے شہداء کیلئے یکساں طور پر امداد کا اعلان کیا گیا ہے، صوبائی حکومت بھرپور طریقے سے ان دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔
Load/Hide Comments