یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرنا

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرنا، مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

ویب ڈیسک: مرکزی ہیڈ کوارٹر کے باہر یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرنا، مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ، تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز بندش کے خلاف ادارے کے ملک بھر کے ملازمین نے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔
ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بحال کیا جائے، یہ 14 ہزار ملازمین ہیں، جو بے روزگار ہونے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر یونین کے صدر نے کہا ہے کہ 16 سال ہمارے ملازمین کی سروس ہے، حکومت ہمارے ساتھ معاملات طے کرے۔
بعدازاں یوٹیلیٹی سٹورز یونین کے وفد کی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم سے ملاقات ہوئی، اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں کچھ معاملات پر ڈیڈلاک برقرار رہا۔
ذرائع کے مطابق سیف انجم سے ملاقات میں پیش کئے گئے یویٹلیٹی سٹورز یونین کے مطالبات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز یونین اور سیکریٹری کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راو ¿نڈ ہوگا۔
صدر نیشنل ورکرز یٹیلیٹی سٹورز انور زیب نے کہا کہ سبسڈی نہیں بھی ملتی پھر بھی ہم ادارہ احسن طریقے سے چلاسکتے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز وفاقی بجٹ پر بوجھ نہیں ہے، حکومت اس کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لے۔
انور زیب نے یہ بھی کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکومت سے کوئی فنڈز نہیں لیتی تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سالانہ اربوں روپے کے ٹیکسز جمع کرتے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پچھلے 53 سال سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
یاد رہے کہ مرکزی ہیڈ کوارٹر کے باہر یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرنا گیا گیا، اس موقع پر حکومت اور یونین کے مابین مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  اٹک پار کر کے دکھائیں، رانا ثنا اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ