ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے 8 فروری کے متنازع انتخابات پر 33 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات پر اخراجات کی تفصیلات شیئر کردیں۔
رپورٹ کے مطابق 8 فروری کے متنازع انتخابات پر مجموعی طور پر 33 اعشاریہ 5 ارب روپے خرچ گیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے عام انتخابات پر 28 ارب روپے سے زائد اخراجات آئے تھے۔ ادھر 2024 انتخابات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس موقع پر ای سی پی نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح انتخابات پر اخراجات کم کئے جا سکیں ، تاہم لاکھ کوششوں کے باوجود اس کے باوجود 2024 کے عام انتخابات پر 33 اعشاریہ 5 بلین روپے خرچ ہوئے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 8 فروری کے متنازع انتخابات پر 14 اعشاریہ 5 ارب روپے خرچ ہوئے۔ ان کے اس بیان کی بھی الیکشن کمیشن نے تردید کر دی کہ اتنے کم اخراجات نہیں ہوئے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے 8 فروری کے متنازع انتخابات پر 33 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔
Load/Hide Comments