دوکروڑ سے زائد زائرین کربلا پہنچ

چہلمِ امام حسین علیہ السلام، دوکروڑ سے زائد زائرین کربلا پہنچ گئے

ویب ڈیسک: چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دوکروڑ سے زائد زائرین کربلا پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق کربلا معلیٰ میں اربعینِ امام حسین علیہی السلام کے موقع پر دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد جمع ہوئے، اس موقع پر انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال اربعینِ امام حسین پر زائرین کی تعداد اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔ اربعین پر زائرین کی تعداد دو کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار 620 بتائی گئی ہے۔ اس میں صرف ایران سے 35 لاکھ زائرین شامل ہیں۔
رواں سال بڑی تعداد میں زائرین نے کربلا میں روضۂ امام حسین علیہ السلام پر فلسطینی پرچم بھی لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ عربی میں اربعین کا مطلب 40 ہے، یہ شہداء کربلا کے چہلم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس میں رسول ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور اِن کے ساتھ شہید ہونے والے 72 رفقاء کے لشکر کی یاد انتہائِی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جاتی ہے۔
چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دوکروڑ سے زائد زائرین کربلا پہنچ گئے. اربعین کی تعداد میں‌ہر سال اضافہ ہوتا جاتا ہے، اس میں لوگ میلوں‌سفر کر کے پیدل کربلا آتے ہیں، ذرائع کے مطابق زائرین اربعین کے دن کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے روضوں تک پہنچنے کے لیے متعدد راستوں سے طویل فاصلہ طے کر کے مطلوبہ مقام تک پہنچتے ہیں۔
ان کے علاوہ عراق میں ائمہ اہل بیت کے 5 مزارات ہیں جو نجف، سامرہ اور کاظمیہ کے علاقوں میں واقع ہیں۔
زائرین کو اس مقام تک لے کر جانے والے سب سے نمایاں راستوں میں سے ایک نجف سے کربلا جانے والی 80 کلو میٹر کی طویل سڑک ہے۔
اس موقع پر زائرین کی آسانی اور ان کو فاصلے کا تعین کرنے میں مدد کے لیے، سڑک کے ساتھ متعدد ایسے نشانات یا بورڈز لگائے گئے ہین جو انھیں مطلوبہ مقام تک رہنما اور فاصلے کی جانکاری دیتی ہیں‌۔
اس فاصلے کو طے کرنے کے لیے تقریباً تین دن مسلسل پیدل چلنا پڑتا ہے۔ جن لوگوں کو پیدل راستہ مکمل کرنا مشکل ہو وہ نقل و حمل کے دیگر ذرائع استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں‌ان پر کوئی قدغن نہیں.
ان زائرین کے کچھ ایسے گروہ بھی ہوتے ہیں جو چہلم سے چند ہفتے قبل ہی پیدل چلنا شروع کر دیتے ہیں.
اس کے علاوہ زائرین دارالحکومت بغداد، ہلہ، بصرہ اور کوفہ کے شہروں سے بھی کربلا پہنچنے کے لیے پیدل سفر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کربلا معلیٰ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد انتہائِی عقیدت و احترام کیساتھ کیا گیا، اس دوران اربعین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا مستعفی ہونے کا اعلان