ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں آج بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جاری کردہ الرٹ میں کہا ہے کہ 27 سے 28 اگست کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔
الرٹ میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی اور اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، دیر، مردان، کوہستان، بونیر اور گلیات کے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت کے ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے جبکہ بعض ایک مقامات پر طغیانی کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں آج بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کر دیا گیا، ادارے کی جانب سے پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے.
Load/Hide Comments