مطلوب ملزم سمیت 4افراد جاں بحق

صوبہ کےمختلف اضلاع میں فائرنگ، مطلوب ملزم سمیت 4افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ کے مختلف اضلاع میں فائرنگ واقعات کے دوران مطلوب ملزم سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ مختلف واقعات میں‌6 افراد زخمی بھی ہوئے.
ضلع لکی مروت کے علاقہ زنگی خیل میں ایس ایچ او ایاز خان نے چھاپہ مارا،ا س دوران مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں پولیس کو مطلوب سابق ریکارڈ یافتہ ملزم ارشاد علی مارا گیا۔
پرلیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا ارشاد علی قتل مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا، اس سے کلاشنکوف اور کارتوس برآمد کر لئے گئے۔
ضلع نوشہرہ کے علاقے خیرآباد کنڈ میں بھی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس رپورٹ کےمطابق جاں بحق افراد کی شناخت مفتاح الدین اور خان محمد کے ناموں سے ہوئی، خان محمد مفتاح الدین کے ہاں مہمان تھا ، دونوں کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ادھر ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے مابین تصادم کا ایک اور واقعہ رونما ہوا۔
اس ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دیربالا میں‌اراضی تنازعات پر فائرنگ کے دوران 3 افراد زخمی ہو گئے.
فائرنگ کے خلاف ایک فریق نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاھرین نے روڈ بلاک کر کے مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا.
ادھر ضلع صوابی کے علاقہ تورڈھیر جاڑوبابا میں گھریلو جھگڑے پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہو گیا، جبکہ ارتکاب جرم کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا ۔
یاد رہے کہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں فائرنگ واقعات کے دوران مطلوب ملزم سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ اور لڑائی جھگڑے سمیت فائرنگ کے واقعات سے علاقہ میں‌خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اس دوران بعض مقامات پر فائرنگ سے بھگدڑ مچنے کی بھی اطلاعات ہیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اراکین کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور،رہائی کا حکم