آزادکشمیر کی عدالت طلبی نوٹس

آزادکشمیر کی عدالت طلبی نوٹس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سٹے لے لیا

ویب ڈیسک: آزادکشمیر کی عدالت طلبی نوٹس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سٹے لے لیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشستوں کیلئے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر کی جانب سے طلبی نوٹس کے خلاف عدالت عالیہ آزاد کشمیر میں رٹ دائر کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بذریعہ کونسل بیرسٹر ہمایوں نواز آزاد کشمیر کی عدالت میں رٹ دائر کر دی، ان کی رت پر وکیشن جج ہائی کورٹ جسٹس شاہد بہار نے سماعت کی اور رٹ منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو اگلی پیشی پر اصالتا طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے علی امین گنڈاپور کو 28 اگست 2024 بروز بدھ کو مظفرآباد طلب کر رکھا تھا، اس کے خلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر کے سٹے حاصل کر لیا۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر کی عدالت طلبی نوٹس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سٹے لے لیا۔ 28 اگست 2024 بروز بدھ کو علی امین گنڈاپور کو مظفرآباد طلب کیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  پاکستان کل ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا