ذیابیطس کی دوا میٹفارمن لینا زیادہ فائدہ مند کیوں؟

میٹفارمن (Metformin) دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کا سب سے عام علاج ہے۔ اگر آپ کو حمل سے متعلقہ ذیابیطس بھی ہے تو آپ اس حالت میں بھی یہ دوا لے سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ فارمن دوائیوں کے ایک گروپ سے تعلق رکھتی ہے جسے بگوانائڈز (biguanides) کہتے ہیں۔ میٹفارمن بگوانائیڈ کی واحد دستیاب دوا ہے۔
کئی لوگوں کا خیال ہے یہ دوا لینا ذیابیطس مرض کا بےقابو ہوجانے کی علامت ہے جبکہ درحقیقت ایسا نہیں ہے۔
اس سے آپ کو اپنے ذیابیطس مرض کا انتظام کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور آپ زیادہ اعتماد کے ساتھ اس کا انتظام کرسکیں گے۔
شروع میں ذیابیطس کی یہ دوا لینا ایک بڑا قدم لگ سکتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ آپ کی زندگی کا مکمل انحصار اسی دوا پر ہے۔
اگر دوا لینے سے آپ کو ذیابیطس کا انتظام کرنے میں مدد ملتی ہے تو یہ ذیابیطس سے متعلقہ کئی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ اگر آپ ٹائپ 2 ذیابیطس کی درجہ بندی سے نکل جاتے ہیں تو آپ میٹفارمین لینا بند بھی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویپنگ کرنے والے نوجوان جسمانی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں، تحقیق
کیٹاگری میں : صحت