فلم اینیمل ایسی نہیں جو مجھے متاثر کر سکے، فرحان اختر

بالی ووڈ ایکٹر اور فلم ساز فرحان اختر کا کہنا ہے کہ کسی کو رنبیر کپور کی فلم جانور دیکھنے کو نہیں کہوں گا۔
فرحان اخترنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم جانور مجھے متاثر نہیں کرسکی۔ اگر مجھے یہ فلم پروڈیوس کرنے کی پیشکش ہوتی تو میں منع کردیتا۔ فلم میں رنبیرکپور کا کردار مسئلہ تھا۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جانور ایسی فلم نہیں ہے جسے میں کسی کو دیکھنے کو کہوں۔ یہ فلم ایسی نہیں جو مجھے چھوجائے یا متاثر کرے۔ اس فلم کا مرکزی کردار ہی مسائل سے بھرپور الجھا ہوا تھا۔
فرحان اختر نے کہا کہ میں کبھی کسی رائٹر، پروڈیوسر یا کسی کو بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یار یہ فلم مت بناؤ یا اس طرح کی فلم نہیں بننی چاہیے۔ اگر کوئی مجھے بھی کوئی فلم بنانے سے منع کرے گا تو میں یہی پوچھوں گا کہ تم مجھے منع کرنے والے کون ہوتے ہو۔ جس چیز کی اجازت مجھے قانون اور آئین دیتا ہے میں اس حدود میں رہتے ہوئےاپنی مرضی کی فلم تخلیق کرنے کے لیے آزاد ہوں اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔
فلم جانور 2023 کی بلاک بسٹر فلم تھی جس میں رنبیرکپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اداکار نہیں بنتا تو والد کے کہنے پر بریانی بیچ رہا ہوتا، فہد مصطفیٰ