وزیراعلیٰ کا افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تیراہ میں 4سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تیراہ میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران 4سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔
علی امین گنڈا پور نے آپریشن کے دو درجن سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  مطالبات پورے نہ ہوئے تو پہیہ جام کریں گے، حافظ نعیم الرحمان