عطاء اللہ سپرد خاک

بلوچستان میں شہید ہونے والا ایف سی جوان عطاء اللہ کاٹلنگ میں سپرد خاک

ویب ڈیسک: بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایف سی جوان عطاء اللہ شہید کو کاٹلنگ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
کاٹلنگ کا رہائشی عطاء اللہ خان بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت کی ربتے پر فائز ہوا تھا ۔
شہیدعطا اللہ خان کی نماز جنازہ آبائی علاقہ کاٹلنگ متہ لنڈے شاہ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں پاک آرمی کے جوانوں افسران سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شہید عطا اللہ کوآبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیاگیا۔
اس موقع پرایف سی کے چاک وچوبنددستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی ۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید