فخر زمان اور اعظم خان

فخر زمان اور اعظم خان کو سی پی ایل کیلئے این او سی جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل)میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیاگیا۔
اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کے لیے میدان میں اتریں گے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپننگ بیٹر فخر زمان کو سی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر اور آل رانڈر عماد وسیم کو بھی سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو سی پی ایل کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے ، وہ اس وقت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال