ویب ڈیسک: ایف بی آر کی سمگل شدہ گاڑیوں کےلئے ایمنسٹی سکیم زیرغور آنے کی تردید، ایف بی آر واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس وقت ایسی کوئی اسکیم وفاقی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر سمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی سکیم کے بارے میں کچھ افواہیں گردش کررہی ہیں۔
اس موقع پر ایف بی آر کی سمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی سکیم زیرغور آنے کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ ایف بی آر یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس وقت ایسی کوئی سکیم وفاقی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔
لہٰذا عام لوگوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یا کسی دوسرے غیر تصدیق شدہ ذرائع سے موصول ہونے والی گمراہ کن خبروں پر یقین نہ کریں۔
اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ سمگل شدہ گاڑیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم زیرغور لائی جا رہی ہے. اس سلسلے میںفوائد بھی گنوائے گئے تاہم اب ان تمام باتوں اور افواہوں کی راہیں مسدود کر دی گئی ہیں کیونکہ ایب بی آر نے ایسی تمام خبریں مسترد کر دی ہیں.
Load/Hide Comments