ویب ڈیسک: بھگیاڑی چیک پوسٹ پر دھرنا کے باعث 7 دنوں سے پاک افغان شاہراہ بند ، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا عملہ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل جمرود میں بھگیاڑی چیک پوسٹ پر تیراہ راجگال متاثرین کے احتجاجی دھرنا کے باعث 7دنوں سے پاک افغان شاہراہ بند پڑی ہے۔
اس دوران ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا عملہ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہے، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔
دھرنے کے حوالے سے انہوں نے حکومت اوردھرنا شرکاءسے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ مذاکرات سے حل کریں اور پاک افغان شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیں تاکہ ہماری مشکلات میں کمی آجائے۔
Load/Hide Comments