ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کا تاج جے شاہ کے سر سج گیا، جے شاہ 2019 میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری بن گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ۔
عالمی کرکٹ میںعہدہ ملنے پر بھارت کی کرکٹ پر پہلے سے جاری اجارہ داری مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔
جے شاہ رواں سال دسمبر میں موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے جنہوں نے تیسری بار چیئرمین کا عہدہ نہ سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔
جے شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ میں کھیل کے عالمی سطح پر مزید فروغ کے لیے آئی سی سی کی ٹیم اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ کرکٹ کی ترقی کیلئے جو بھی بن سکا کروں گا.
جے شاہ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں کرکٹ کے کھیل کی محبت کے فروغ کے لیے نئی سوچ اور جدت کو اپنانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری رہنے والے جے شاہ کے سر پر کرکٹ کی عالمی باڈی کی صدارت کا تاج سجا دیا گیا ہے.
کونسل کی صدارت پر اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس بھی براجمان رہ چکے ہیں۔ یہ عہدہ ایک مخصوص مدت کیلئے ہوتا ہے جس میںصدر کو علامتی ذمہ داریاں تفویضکی جاتی ہیں.
میچز ، ایونٹس شیڈول کرنے یا دیگر معاملات میںآئی سی سی صدر کا زیادہ عمل دخل نہیںہوتا.
Load/Hide Comments