اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ چند روز میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف تیزی سے کارروائی کرے گی۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی صوبائی حکومتوں کی مدد سے کی جائیگی تاکہ ملک میں ضروری غذائی اجناس کی منصوعی قلت پیدا کرنے والوں کو پکڑا جائے۔