پشاور میں بھی تاجروں کی ہڑتال

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی تاجروں کی ہڑتال، کاروباری مراکز بند

ویب ڈیسک: ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی تاجروں کی ہڑتال ، کاروباری مراکز بند، بازاروں میں ہو کا عالم۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی تاجروں کی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں۔
تاجر دوست سکیم کے خلاف تاجر تنظیموں کی کال پر پشاور شہر میں اکثر تجارتی مراکز بند ہیں۔
تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، اے این پی اور جے یو آئی کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
پُشاور کے نیو رامپورہ گیٹ میں تاجروں نے اجتجاجی کیمپ بھی لگایا ہے۔ اس موقع پر تاجروں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی صورت ظالمانہ ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔
تاجروں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بات ایک روزہ ہڑتال سے آگے جائے گی.
تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہڑتال ہم شوق سے نہیں کر رہے، ہمیں مسائل ہیں تو ہڑتال کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تاجر بجلی کے بل اصل قیمت پر دینے کے لیے تیار ہیں تاہم آئی پی پیز فارمولے کے مطابق بل دینے کے لیے تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تاجر بجلی کے بلوں میں 13 قسم کے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں، جو ظلم ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی تمام مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔ تاجر ہڑتال کی نہ صرف ملک بھر کے چھوٹے بڑے تمام دکانداروں اور کاوباری حضرات نے حمایت کی ہے بلکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا گیا ہے.
صوبہ کے دیگر اضلاع میں بھی بازار بند ہیں اور تمام تر کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں.

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف