ویب ڈیسک: تاجر دوست سکیم کیخلاف ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں تمام کاروباری مراکز بند جبکہ ماور تجارت ٹھپ پڑے ہیں، ایسے میں ایف بی آر کے بیانات میں تبدیلی دیکھی جا نے لگی ہے۔ تاجروں کی مرضی کے مطابق ایف بی آر ٹیکس سکیم میں تبدیلیوں کیلئے تیار ہو گیا۔
ذرائع نے تبایا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی کے معاملے پر تاجروں کی مرضی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس سکیم میں تبدیلیوں کیلئے تیار ہو گیا۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ اگر تاجروں کی مرضِ شامل حال ہو اور وہ تیار ہوں تو بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے ترمیمی نوٹ فوری جاری کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں تیار ہونے والے مسودے میں چھوٹے تاجروں کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے انہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم بھی شامل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عوام کی آسانی اور سہولت کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، اس سلسلے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز بھِ شامل ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہو گی جبکہ اس سکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ شٹر ڈاون کام کر گیا، تاجروں کی مرضی کے مطابق ایف بی آر ٹیکس سکیم میں تبدیلیوں کیلئے تیار ہو گیا۔
Load/Hide Comments