علیمہ خان نے دورہ خیبرپختونخوا

علیمہ خان نے دورہ خیبرپختونخوا کی وضاحت کر دی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دورہ خیبرپختونخوا کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی کے سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتی، میں نے 9 مئی کے متاثرین کیلئے خیبرپختونخوا کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بھائی کے علاوہ 9 مئی کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی فکر ہے، اسی سلسلے میں میں خیبرپختونخوا آئی تھی۔
بہن بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے مزید کہا کہ 9 مئی متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ ہمیں کسی چیز کی فکر نہیں، میں کبھی پارٹی کے سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری واحد فکر صرف اور صرف 9 مئی واقعات میں گرفتار قیدیوں کی سماجی بہبود ہے۔
یاد رہے کہ علیمہ خان نے دورہ خیبرپختونخوا کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی کے سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتی،

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر