ویب ڈیسک: قیام امن کیلئے تحصیل رزمک میں امن پاسون جلسہ جاری ہے جبکہ اس دوران بازار مکمل بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں امن پاسون جلسہ جاری ہے، رزمک بازار کی دکانیں بند کر دی گئیں، اس موقع پر مقامی رہائشیوں کی جانب سے علاقے میں قیام آمن کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
شمالی وزیرستان تحصیل رزمک آمن پاسون جلسہ جاری میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایسے میں عوام علاقے میں امن وآمان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
جلسہ شرکاء نے چند روز قبل رزمک بازار میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کی اور عام شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔
امن پاسون جلسہ میں شریک لوگوں نے شدید نعرے بازی کی، اہالیان علاقہ نے کہا کہ علاقے میں امن وآمان حکومت کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Load/Hide Comments