ویب ڈیسک: پی ایف ایف نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی۔
فیڈریشن ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے پابندی لگانے کی وجوہات بتا دی گئی ہیں، ان میں پی ایف ایف ہاؤس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کے الزامات شامل ہیں۔
پی ایف ایف کی نارملائزیشن کیمٹی کی جانب سے عائد پابندی کے شکار افراد میں سید اشفاق حسین شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر، شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ، دوست محمد خان، محمد نعمان ، رانا اشرف، سعید رسول اور عزیز اللہ کے نام شامل ہیں۔
ان کے علاوہ عزیز اللہ، فقیر محمد ، فرزانہ رؤف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ بھی تاحیات پابندی کی زد میں آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے ان تمام افراد کو 7 دن کے اندر فٹ بال فیڈریشن سے وابستہ تمام چیزیں چاہے وہ گاڑی ہو یا دیگر اثاثے سب کچھ واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی 27 مارچ 2021 کو پی ایف ایف ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، یہ واقعہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر فٹبال کی معطلی کا باعث بنا اور اس نے ملک کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔
یاد رہے کہ پی ایف ایف نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگا دی۔فیڈریشن ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے پابندی لگانے کی وجوہات بتا دی گئی ہیں.
Load/Hide Comments