علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور

9 مئی مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے سردر علی امین گنڈاپور کو 12 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ سماعت کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خصوصی سکیورٹی پروٹوکول میں واپس روانہ ہوگئے۔
9 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید