ویب ڈیسک: مختلف افواہوں کے باجود خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل وزیراعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی کو کل اسلام اباد میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مدعو کرلیا گیا ہے ۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کابینہ اجلاس کے دعوت نامے میں مشال اعظم یوسفزئی، قاسم علی شاہ سمیت صوبائی کابینہ میں شامل 14وزرا،5مشیران اور 4معاونین خصوصی کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے منگل کو دن بھر مشال یوسفزئی کی کابینہ سے فراغت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں، تاہم بعد میں شام کو مشال یوسفزئی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی خبر سامنے آئی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مشال یوسفزئی کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں شامل ضرور ہیں لیکن انکو بانی چیئرمین عمران خان اور سابقہ خاتون اول کا اعتماد حاصل ہے ۔
وہ اڈیالہ کے امور کے ساتھ ساتھ حکومتی ذمہ داریوں کو بھی بھر پور انداز سے نبھا رہی ہیں اور اپنے خلاف طویل عرصے سے جاری سازشوں کو ناکام بناتی چلی آرہی ہیں۔
Load/Hide Comments