ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کی نماز جنازہ اورکزئی میں ادا کی گئی۔
شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments