دہشتگردی کا خاتمہ اجتماعی کوششوں

شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہمیں اپنے پرعزم و ارادے کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔
کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس کے بعدگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے ،بلوچستان پاکستان کا بہت خوبصوررت صوبہ ہے، دہشت گرد تنظیموں اور گھس بیٹھیوں نے ناپاک اسکیم بنائی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قابل اور ہونہار افسران کو تعینات کیا جائے گا جبکہ انہیں خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا، اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبورکریں گے، دہشت گردی نے2018 کے بعد سر اٹھایا ہے اس کا سرکچلا جائیگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کیاجائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 26 اگست کو ہونے والے انتہائی دلخراش واقعہ پر صدمہ پہنچا، دہشتگردی کے واقعات میں معصوم جانوں کے ضیاع پر سب غمزدہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائَے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعینات ہونے والے افسران کو خصوصی مراعات دی جائیں گی، انہیں ہر تین ماہ پر اہل خانہ کیلیے چار ایئرٹکٹ دیے جائیں گے، پرفارمنس رپورٹ اور کارکردگی پر 3 اضافی پوائنٹس دیے جائیں گے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خارجیوں اور دہشتگردوں نے مل کر بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا۔
شہباز شریف نے جذباتی انداز میں کہا کہ دہشتگردی کو پوری قوت سے جڑ سے کچل کر رکھ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی لیڈر شپ میں دہشتگردی کی لعنت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ، آرمی چیف عاصم منیر، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور دیگر نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں پے در پے خونیں وارداتیں رونما ہوئی تھیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔
بلوچستان دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ صوبائی کابینہ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف جب ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیر اعلیٰ بلوچستان ، سپیکر بلوچستان اسمبلی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی ،پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے