ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا برا حال کر دیا، بزنس کمیونٹی کا بھاری نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے بغض عمران میں انٹرنیٹ کا بھی کباڑا نکال دیا ہے، اسی وجہ سے آئی ٹی شعبے سے وابستہ بزنس کمیونٹی کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ کاروباری کمیونٹی کو ہونے والے بھاری نقصان کے باوجود مینڈیٹ چور حکومت کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، یہ انہیں کوئِی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بارے میں درباری وزراء کے بیانات ایک دوسرے سے جوڑ نہیں کھاتے، انٹرنیٹ سستی اور خرابی کے حوالے سے ایک وزیر کہتا ہے کہ فائر وال لگی ہے۔
صوبائِی مشیر کا انٹرنیٹ خرابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے درباری وزراء میں سے کچھ کہتے ہیں کہ فائر وال نہیں لگی، ایک زویر تو یہاں تک کہہ گیا کہ زیر سمندر کیبل کٹ گئی ہے جبکہ دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے انٹرنیٹ برا حال کر دیا، ان کے وزارء کے طرح طرح کے بیانات کے علاوہ آئی ٹی وزیر شنزہ فاطمہ نے تو حد کر دی، محترمہ کہتی ہیں وی پی این سے نیٹ سست ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب انٹرنیٹ ٹھیک ہو تو کسی کو کیا پڑی ہے کہ وی پی این کا استعمال کریں۔ پٹواریوں سے ایسی ہی بیانات کی توقع کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا برا حال کر دیا، بزنس کمیونٹی کا بھاری نقصان ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments