ادویات کی بلاضرورت خریداری نگران دور

ادویات کی بلاضرورت خریداری نگران دور میں ہوئی ہے، مصدق عباسی

ویب ڈیسک: معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے کہا ہے کہ ادویات کی بلاضرورت خریداری نگران دور میں ہوئی ہے، اس کے الزامات موجودہ حکومت پر لگانا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی خریداری میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ادویات معیاری اور سستی ہوں۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک تاثر ہے کہ ادویات کی خریداری میں بیش بہا کرپشن ہوئی ہے اور وہ چیزیں خریدی گئی ہیں جن کی ضرورت نہیں تھی۔
معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان ادویات کی خریداری نگران حکومت نے کی ہے، جو ایم سی سی 24-2023 ہے، اور جس کی معیاد یکم جولائی سے شروع ہو کر 30 جون پر ختم ہوتی ہے۔ اسی کے تحت یہ ساری خریداری ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے احکامات کے مطابق مسٹیریل کمیٹی بنی ہے جو نگران حکومت کے دور میں ہونے والی خریداری کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مصدق عباسی کے مطابق نگران حکومت کے برعکس ہماری خریداری یکم جولائی سے شروع ہو کر 30 جون 2025 تک جائے گی۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ خریداری انشاءاللہ شفاف اور میرٹ پر ہوگی۔ ہم نے سنٹرلائز خریداری ختم کر کے اسے ڈیسنٹلائز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے کہا ہے کہ ادویات کی بلاضرورت خریداری نگران دور میں ہوئی ہے، اس کے الزامات موجودہ حکومت پر لگانا درست نہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر کے آرڈر پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، علی محمد خان