پاؤل دورو ضمانت پر رہا

ٹیلی گرام بانی پاؤل دورو ضمانت پر رہا، فرانس نہ چھوڑنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: ٹیلی گرام بانی پاؤل دورو ضمانت پر رہا کر دیئَے گئے، انہیں گزشتہ روز فرانس میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اب انہیں فرانس نہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
پاؤل دورو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے ، اسی وجہ سے انہیں گزشتہ روز گرفتار کر کے عدالت مین پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فرنچ عدالت نے ٹیلی گرام بانی پاؤل دورو کو فرانس چھوڑنے پر پابندی لگاتے ہوئے پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی۔
اس دوران انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ہفتے میں دو بار پولیس سٹیشن میں حاضر ہوا کریں گے۔
عدالت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ الزامات ثابت ہونے پر پاؤل دورو کو 10 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بانی ٹَیلی گرام کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تاہم اس دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم انتظامیہ ان کے خلاف تحقیقات کا جواب دینے سے ہمیشہ گریزاں رہی۔
یاد رہے کہ ٹیلی گرام بانی پاؤل دورو ضمانت پر رہا کر دیئَے گئے، انہیں گزشتہ روز فرانس میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اب انہیں فرانس نہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کے نام پر جعلی حکومت سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے،بیرسٹر سیف