ورلڈ فوڈ پروگرام کی غزہ میں

صیہونی حملے کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام کی غزہ میں نقل و حرکت بند

ویب ڈیسک: صیہونی حملے کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام کی غزہ میں اپنے عملے کو اہم ہدایات جاری کر دی گئیں، ڈبلیو ایف او کی جانب سے اپنے عملے کو کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد اپنی نقل و حرکت روک دیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا جس کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے تاحکم ثانی غزہ میں نقل وحرکت روک دی۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے بتایا گیا کہ حملے کا شکار 2 گاڑیوں کے قافلے کو متعدد اسرائیلی اتھارٹیز سے اجازت ناموں کے باوجود نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حملے میں ڈبلیو ایف او کا عملہ محفوظ رہا لیکن گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ڈبلیو ایف او رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ جنگ کے دوران ورلڈ فوڈ پروگرام کے عملے کی سکیورٹی سے متعلق یہ پہلا واقعہ نہیں تاہم پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں صیہونیوں کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے بتایا گیا کہ حملے کا شکار 2 گاڑیوں کے قافلے کو متعدد اسرائیلی اتھارٹیز سے اجازت ناموں کے باوجود نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حملے میں ڈبلیو ایف او کا عملہ محفوظ رہا لیکن گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھا کر 30کردی